5 ستمبر، 2015، 11:37 AM

شام میں دو کار بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک

شام میں دو کار بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک

شام کے شہر سویدا میں دو کار بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر سویدا میں دو کار بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے شہر سویدا کے نواحی علاقے میں کار بم دھماکے کے ذریعے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں معروف دروزی قبائل کے رہنما شیخ واحد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو دہرالجبل میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دوسرا کار بم دھماکہ ہوگیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی ہیں۔

News ID 1857895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha